Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی سیٹھی نے سلمان طور سے ’شادی‘ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گلوکار کی اپنے آرٹسٹ دوست سے شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 02:25pm
تصویر: علی سیٹھی/انسٹا گرام
تصویر: علی سیٹھی/انسٹا گرام

معروف گلوکارعلی سیٹھی نے اپنے دوست سلمان طور سے شادی کرلینے کی غیر مصدقہ خبروں کی حقیقت واضح کردی ہے۔

علی سیٹھی کی شادی کی غیرمصدقہ خبر نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھا رکھا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سے شروع ہونے والی سلمان طور سے شادی کی قیاس آرائیوں نےپاکستان میں سوشل میڈیا پربھرپور جگہ بنائی اور ہرکوئی معاملے کی حقیقت جاننے کو بےتاب نظرآیا۔

گزشتہ روز اس حوالے سے کوئی ردعمل نہ دینے والے گلوکارنے بالآخرانسٹاگرام پر واضح کیا ہے کہ یہ اطلاعات جھوٹی ہیں۔

علی سیٹھی نے انسٹا اسٹوریزمیں لکھا، ’میں شادی شدہ نہیں ہوں‘۔

گلوکار نے لکھا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ افواہ کس نے پھیلائی لیکن ساتھ ہی امکان ظاہرکیا کہ ہوسکتا ہے اس کا مقصد ان کے نئے گانے کو مارکیٹ میں عام کرنا ہو۔

علی سیٹھی کے سب سے مقبول گانوں میں ”پسوڑی“ اور ”رنجش ہی سہی“ مداحوں کے پسندیدہ ہیں۔

سلمان طور دلکش پینٹنگز اور اپنے فن کے ذریعے پیچیدہ جذبات اور کہانیوں کو پیش کرنے کی صلاحیت کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔

Ali Sethi

Salman Toor