Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نائیجر: شہریوں کا فرانس سے اپنی افواج نکالنے کا مطالبہ

فرانسیسی افواج کی موجودگی خطرے میں پڑگئی
شائع 12 اگست 2023 10:56am
فرانسیسی فوجی اڈے کے سامنے شہریوں کا احتجاج مظاہرہ - تصویر/  اے ایف پی
فرانسیسی فوجی اڈے کے سامنے شہریوں کا احتجاج مظاہرہ - تصویر/ اے ایف پی

نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے کے سامنے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بغاوت کے حامی مظاہرین نے سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس سے اپنی افواج نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق فوجی بغاوت کے دوران مغربی طاقتوں کا اثر ختم ہوگیا ہے لیکن روس کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نائیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر گرفتار

مغربی افریقی بلاک کی جانب سے ممکنہ طاقت کا استعمال خطے میں تنازعات کو بھڑکا سکتا ہے۔ فرانسیسی افواج کو پڑوسی ملک مالی اور برکینا فاسو سے بغاوت کے بعد نکال دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نائجر کی نئی فوجی حکومت نے ’ویگنر گروپ‘ سے مدد مانگ لی

اس سے قبل نائیجرکی فوجی حکومت نے افریقی ممالک کے سفارتی مشن کومسترد کردیا تھا۔ فوجی رہنما نے کہا تھا کہ سفارتی وفد کی سیکیورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتے ہیں۔

Niger

French Military Base