Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

86 کروڑ روپے کی چائے کی کیتلی میں ایسا کیا ہے

یہ خاص الخاص کیتلی اٹالین سنار فُلوِیو سکاوِیا کی تخلیق ہے۔
شائع 12 اگست 2023 10:41am
تصویر: ٹوئیٹر
تصویر: ٹوئیٹر

چائے کی کیتلی تو ہر گھر کے کچن میں ایک عام برتن ہوتا ہے، تاہم دنیا میں چائے کی ایک ایسی کیتلی بھی ہے جس کی قیمت 30 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔

یہ کیتلی اتنی خاص کیوں ہے کہ اِس کی اتنی زیادہ قیمت لگائی ہے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

مشرق ہو یا مغرب ، چائے ایک ایسا مشروب ہے جو ہرجگہ پسند کیا جاتا ہے۔ صبح سویرے خاتون خانہ چائے کی کیتلی تیار کرتی ہیں جو ناشتے میں سبھی کو چاہیئے ہوتی ہے لیکن اگر اس کیتلی کی مالیت ایک ارب روپے کی ہو تو آپ اس میں چائے پینا پسند کریں گے؟۔

دنیا میں ایک کیتلی ایسی بھی ہے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 86 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ لیکن اس میں ایسا خاص کیا ہے، یہ جان لیجئے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ’دی ایگوئسٹ‘ نامی اس کیتلی کو پوری دنیا میں چائے والا سب سے قیمتی برتن قراردیا ہے۔ یہ اعزاز اسے 2016 میں حاصل ہوا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر گنیز بک کے مطابق یہ کیتلی برطانیہ میں این سیٹھیا فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے جسے 18 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے۔

کیتلی کو کٹ ڈائمنڈز سے سجایا گیا ہے جبکہ درمیان میں 6.67 قیراط روبی جڑا ہے۔ کیتلی کا ڈھکن بھی ہیروں اور یاقوت سے سجا ہے۔

مزید پڑھیں

دنیا کی 5 بیش قیمتی اشیاء

خلا میں موجود سب سے قیمتی پتھر دریافت

قیمتی چیزیں چوروں سے محفوظ رکھنے کیلئے 15 دلچسپ جگہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتلی کی تیاری میں 18 قیراط سونے کے علاوہ سونے کا پانی چڑھی خالص چاندی بھی استعمال کی گئی ہے ۔ اس میں ایک ہزار 658 ہیرے اور 368 تھائی لینڈ ور برما سے منگوائے گئے یاقوت جڑے ہیں۔

اس کیتلی کا ہینڈل ہاتھیوں کی معدوم ہوجانے والی دیو قامت نس کے ہاتھی دانت سے بنایا گیا ہے۔

گنیز بُک کے مطابق اس کیتلی کی قیمت 30 لاکھ امریکی ڈالرز (پاکستانی روپوں میں 86 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔

یہ خاص الخاص کیتلی اٹالین سنار فُلوِیو سکاوِیا کی تخلیق ہے۔

Guinness World Record

teapot

expensive

Ruby