Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑواں بچوں کی 17 جوڑیاں ایک ہی کلاس میں داخل

پرائمری تعلیم کے آغاز کیلئے جڑواں بچوں کی یہ دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔
شائع 12 اگست 2023 11:37am
تصویر: ڈا گارزیئن ڈاٹ کام
تصویر: ڈا گارزیئن ڈاٹ کام

اسکاٹ لینڈ میں پرائمری تعلیم کےلیے جڑواں بچوں کی علیحدہ جماعت بنا دی گئی، جس میں سترہ جرواں بچوں کی جوڑیاں آئندہ ہفتے سے تعلیم کا آغاز کریں گی۔

اس جماعت کو جڑواں بچوں کی دوسری سب سے بڑی کلاس ہونے کا اعزازحاصل ہوگا۔

اسکاٹ لینڈ کی 33 کونسل میں سے ایک کے علاقے اِنورکلائیڈ میں جڑواں بچوں کی اس دلچسپ کلاس کا آغاز 18 اگست سے ہوگا۔

8 سال قبل 2015 میں بھی اسی علاقے میں جڑواں بچوں کی 19جوڑیوں نے ایک ساتھ پرائمری تعلیم کا آغاز کیا تھا۔

سال 2013 کے بعد سے اب تک اِنورکلائڈ میں جڑواں بچوں کی 147 جوڑیاں تعلیمی سلسلہ کا آغاز کرچکی ہیں۔

اس علاقے میں ہرسال اوسطا 13 جڑواں بچوں کی جوڑیاں اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرتیں ہیں۔

تعلیمی سیشن سے پہلے ڈریس ریہرسل کے لیے اسکول میں جمع ہونے والے بچوں میں جڑواں بچوں کے 17 میں سے 15 سیٹ موجود تھے، جو اپنے ہم عمر جڑواں بچوں سے مل کر بہت خوش تھے۔

انورکلائڈ کونسل کے ڈپٹی پرووسٹ گریم بروکس کا کہنا ہے کہ یہ ’ٹوئن ورکلائڈ‘ کی سالانہ روایت بن چکی ہے کہ ہم اپنے جڑواں بچوں کو پرائمری میں بھر پورانداز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

رشتے نہ ملنے سے تنگ شخص بنا شادی کے جڑواں بچوں کا باپ بن گیا

کیلیفورنیا: جڑواں بچے دو مختلف سالوں میں پیدا ہوئے

چین: جڑواں بچوں کے منفردفیسٹیول کا انعقاد

سینٹ پیٹرک اور اردگووان پرائمری اسکول انورکلائڈ کے دو بڑے اسکول ہیں جو جڑواں بچوں کے سب سے زیادہ جوڑیوں کا داخلہ ہوتا ہے۔

گزشتہ سال شمالی آئرلینڈ کے سینٹ میری کالج میں جڑواں بچوں کی 6 جوڑیاں 8 سال کے گروپ میں شامل ہوئی تھیں۔

children

twins

Inverclyde

17 sets of twins