سیما حیدر کے پاکستانی شوہر کو بھارت آنے کی دعوت
پب جی پر بھارت کے سچن مینا سے دوستی اور محبت کے بعد 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے بھارت جانے والی پاکستانی شہری سیما حیدر ان دنوں اپنی پہلی فلم ’کراچی ٹو نوئیڈا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر امیت جانی نے سیما جے سابق شوہر غلام حیدر کو ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما مئی 2023 میں گریٹر نوئیڈا کے رابو پورہ علاقے میں رہنے کے لیے نیپال کے راستے بذریعہ غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: پب جی پردوستی کے بعد پاکستانی خاتون 4 بچوں سمیت بھارت پہنچ گئی
یہ فلم جانی فائر فاکس فلم پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے اور سیما اس کے لیے آڈیشن بھی دے چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: پورا پاکستان اب میرا دشمن ہے، سیما کا نیا پینترا
امیت جانی کا کہنا ہے کہ وہ وہ سیما کے سابق شوہر غلام حیدر سے ملنا چاہتے ہیں، اس لیے ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے غلام حیدر کو ممبئی یا دہلی آنے کی دعوت دی۔
پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اگر غلام حیدر بھارت نہیں آ سکے تو وہ فلم کے رائٹر کو سعودی عرب بھیج دیں گے جہاں وہ کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سیما رند سے تفتیش میں نئے الزامات لگ گئے، متعدد بھارتی مردوں سے رابطوں کا دعویٰ
فلم کے پروڈیوسر کے مطابق ، ’ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پب جی کھیلتے ہوئے یہ محبت کی کہانی کیسے سامنے آئی، وہ ( سیما ) کیسے اور کیوں ہندوستان آئی اور کیا وہ جاسوس ہے یا نہیں۔ ہم اپنی فلم میں ان عناصر کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سیما حیدر کے بارے میں تمام تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے جانے والی سیما کی جان کو خطرات لاحق ، بھارتی پولیس پہرہ دینے لگی
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیت جانی نے کہا کہ سیما اور سچن کا کردار ادا کرنے والوں کے حتمی انتخاب کا فیصلہ آئندہ دو دن میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں کی جائے گی، جہاں سیما نے نیپال کے راستے ہندوستان میں داخل ہوکر اپنا سفر جاری رکھا تھا۔
پس منظر
30 سالہ پاکستانی خاتون سیما حیدر نے بتایا کہ انہیں گریٹر نوئیڈا میں رہنے والے 22 سالہ بھارتی شخص سچن مینا سے اس وقت محبت ہوگئی جب وہ کورونا وائرس کے دوران پب جی کھیل رہی تھیں۔
سیما غلام حیدر کے ساتھ پہلے ہی شادی شدہ تھی اور ان کے ساتھ چار بچے ہیں، جن کے ہمراہ سچن کے ساتھ رہنے کے لیے سیما نے پاکستان چھوڑنے اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: سیما پاکستان نہ پہنچی تو ۔۔۔ نامعلوم کالر کی بھارتی پولیس کوبڑی دھمکی
سیما کی سچن سے پہلی ملاقات مارچ میں نیپال میں ہوئی تھی جہاں انہوں نے ندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔ اس جوڑے نے مبینہ طور پر ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی اور پھر بچوں کے ساتھ 13 مئی کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے پب جی پر دوستی کی خاطر بھارت جانے والی خاتون تک رسائی مانگ لی
4 جولائی کو سیما کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے پناہ فراہم کرنے پر سچن اور اس کے والد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔انہیں کچھ دنوں بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا، تاہم بھارتی ایجنسیاں اس جوڑے سے تاحال پوچھ تاچھ کر رہی ہیں۔
سیما کے شوہر غلام، جو سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ دوبارہ ملنا چاہتے ہیں جبکہ سیما کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی اور سچن کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔
Comments are closed on this story.