Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی سیٹھی اور انکے مبینہ دوست کی اصل کہانی کیا ہے

امریکی میگزین کی رپورٹ میں دعوے کیے گئے تھے، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری
شائع 12 اگست 2023 12:19am

معروف گلوکار علی سیٹھی کی اپنے دیرینہ ساتھی سلمان طور سے شادی کی غیر مصدقہ خبریں ان دنوں گردش کررہی ہیں۔ علی سیٹھی اور انکے مبینہ دوست کی کہانی سے متعلق امریکی میگزین کی رپورٹ میں بھی انکشافات کیے گئے ہیں۔

گلوکار علی سیٹھی کی سلمان طور سے شادی کی قیاس آرائیاں جمعرات کو شروع ہوئیں اور انہوں نے پاکستان کی سوشل میڈیا پر جگہ بنائی۔

اس حوالے سے دونوں کی طرف سے کوئی بیان نہیں دیا گیا ، اس لئے خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ تاہم، جو بات یقینی طور پر بیان کی جا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ کس طرح ملے اور قریب ہو گئے۔

یہ حقیقت کہ سیٹھی اور سلمان طور ایک دوسرے کو جانتے ہیں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ دونوں کافی عرصے سے انٹرنیٹ پر ایک ساتھ تصاویر میں نظر آتے ہیں اور علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر سلمان طور کی بنائی ہوئی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

اہم انکشافات

علی سیٹھی اور سلمان طور کے حوالے سے پہلا اشارہ سب سے پہلے 2022 میں امریکی میگزین نیو یارکر کے آرٹیکل میں دیا گیا تھا۔

اس مضمون میں سلمان طور نے اپنے فنی سفر (آرٹ ورک) کی وضاحت کی تھی، اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ کس طرح لاہور میں پلے بڑھے اور تین دوستوں سے ملے جو اب بھی ان کے سب سے قریب ہیں۔ ان میں سے ایک علی سیٹھی تھے، دوسرے اعجاز الدین اور تیسرے لیو کلیان تھے۔

چاروں دوستوں نے لاہور کے علاقے ایچیسن میں اختیاری آرٹ کی کلاسیں لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2022 میں دی نیویارکر کے مضمون میں سلمان طور نے کھلے عام کہا تھا کہ وہ 2004 کے موسم گرما میں لندن گئے تھے، اور دوستوں کے ساتھ ڈیٹنگ کی لیکن اس وقت اُن کا علی سیٹھی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق چھ سال کا عرصہ گزرنے کے بعد انھیں یہ احساس ہوا کہ اُن کا علی سیٹھی سے مختلف قسم کا رشتہ ہے ۔ اگرچہ وہ نیویارک کے مختلف اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں لیکن ان کے درمیان رشتہ بہت گہرا ہے۔

نیویارکر کے آرٹیکل میں علی سیٹھی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں سلمان طور کی حفاظت کرنی ہے، جو مختلف ہونے کی وجہ سے اسکول میں لڑکوں کی جانب سے بدسلو کی کا شکار تھا۔

رپورٹس کے مطابق لیو کلیان نے میگزین کو بتایا تھا کہ دوستوں کے گروپ کا ’گرلی‘ ہونے پر مذاق اڑایا گیا۔ آخر کار ، سلما طور نے سیٹھی اور کلیان کو اپنی جنس سے متعلق بتایا تھا۔

سیٹھی کے گھر میں ہی لڑکوں نے ’پورٹریٹ آف پکاسو ایز اے ینگ مین‘ نامی کتاب پڑھی۔

یونیورسٹی کے لئے بیرون ملک جاتے ہوئے چاروں رابطے میں رہے اور بار بار ملتے رہے۔

امریکی میگزین نیویارکر کے مضمون میں کہا گیا کہ 2016 میں حالات اس وقت بدل گئے جب دونوں کو ’احساس ہوا کہ وہ ایک ساتھ ہیں‘۔

سلمان طور نے اپنے مضمون کو ’گہرا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں جانتا تھا کہ مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ میں رہنا چاہتا تھا۔

علی سیٹھی کے کہنے پر ہی سلمان طور نے لاہور میں اپنے والد کی کار ڈیلر شپ کے تہہ خانے میں اپنی پینٹنگز کی فروخت کا اہتمام کیا۔ پینٹنگز فروخت ہو گئیں۔

سیٹھی نے مضمون میں یہ بھی بتایا کہ طور نے انہیں ایک الگ شناخت رکھنے کے مسائل کے بارے میں بتایا تھا۔

’’ہمارے جیسے لوگ واقعی کہیں سے تعلق نہیں رکھتے،‘‘ طور نے انہیں بتایا تھا۔

Ali Sethi

showbiz celebrities

Salman Toor