Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں نگراں حکومت کے قیام کا معاملہ التوا کا شکار

وزیر اعلیٰ بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کی سمری کل گورنر بلوچستان کو بھیجیں گے
شائع 11 اگست 2023 11:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان میں نگراں حکومت کے قیام کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آئندہ چوبیس گھنٹے میں متوقع ہے۔

بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے قیام پر اپوزیشن کی دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کے نام پر ڈٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے بی این پی کی جانب سے میر حمل کلمتی اور جے یو آئی کی جانب سے عثمان بادینی اور شبیر مینگل کے نام سامنے آرہے ہیں۔

بی اے پی کی جانب سے تین نام سامنے آئے ہیں جن میں کہدہ بابر، اعجاز سنجرانی اور نصیر بزنجو شامل ہیں۔

اس حوالے سے فیصلہ کل شام تک متوقع ہے۔ وزیر اعلی کوئٹہ پہنچنے کے فوری بعد اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرکے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو اسمبلی تحلیل کی سمری کل ( ہفتے) رات تک گورنر کو بھیج دیں گے۔

general elections 2023

Balochistan Election

Balochistan Caretaker Setup