Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 09:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

باجوڑ اور تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر سمیت 4 ہلاک

درہ آدم خیل میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ساتھیوں سمیت مارا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

rawalpindi

ISPR

بلوچستان

Kech

security forces operation

Terrorists killed