Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے چین کو 1-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی
شائع 11 اگست 2023 07:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کو1-6 سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے مقابلہ شروع ہوتے ہی مخالف ٹیم کے خلاف گولز کی برسات کردی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہی کوارٹر میں 4 گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی، دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور ہاف ٹائم تک پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل تھی۔

مزید پڑھیں

ایشین چیمپئنز ٹرافی: بھارت سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت

ایشینز ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: کھلاڑیوں کی خوراک پر ٹیم مینجمنٹ کے تحفظات

تیسرے کوارٹر میں میں چین نے میچ کا پہلا اور اپنا واحد گول کیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے مزید 2 گول کیے اور ایک کے مقابلے میں 6 گول کے بڑے مارجن میچ جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عماد اور سفیان نے 2-2 جبکہ عبدالحنان اور رانا وحید نے 1-1 گول کیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے 6 میچز کھیلے، 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز میں شکست اور 2 میچز ڈرا ہوئے۔

یوں پاکستان ٹیم نے ایونٹ پانچویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر کیا جو ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کولیفائی کرنے میں ناکام رہی، 11 اگست کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں ملائشیاء اور کوریا مد مقابل ہوں گے جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

india

asian hockey champions trophy

pakistan vs china