Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کی حالت بگڑگئی، اسپتال منتقل

کنور نوید جمیل نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج
شائع 11 اگست 2023 06:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل کی حالت بگڑگئی، جس کے باعث انہیں نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کنور نوید جمیل کی طبیعیت دوبارہ ناساز ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کنور نوید جمیل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

کنور نوید جمیل برین ہمرج ہونے کے باعث کئی ماہ تک نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد کچھ عرصہ پہلے گھر منتقل ہوئے تھے۔

karachi

MQM Pakistan

kanwar naveed jameel

mpa sindh assembly