Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نماز جمعہ کے دوران امام کعبہ کی طبیعت خراب، دوسرے امام نے جگہ سنبھال لی

شیخ عبدالرحمان السدیس نے امام کعبہ کی جگہ امامت کے فرائض سنبھال کر نماز جمعہ ادا کرائی
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 12:10am
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس باعث وہ نماز کی امامت کو مکمل نا کر سکے، ان کی جگہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز کی ادائیگی کرائی۔

مسجد الحرام میں امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی، جس باعث وہ نماز کی امامت کو مکمل نہ کر سکے۔

مسجدالحرام کی پہلی صف میں موجود عالم اسلام کے معروف قاری شیخ عبدالرحمان السدیس نے فوری طور امام کعبہ کی جگہ امامت کے فرائض سنبھال لئے اور نماز کو مکمل کیا۔

دوسری جانب مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر تھکاوٹ کی وجہ سے جمعے کی نماز کی امامت مکمل نہیں کر پائے تھے۔

Masjid al Haram

imam e kabaa

Sheikh Abdul Rahman Al Sudis