Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرسٹیانو رونالڈو نے 600 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا

فٹ بال اسٹار گزشتہ مئی سے اب تک 150 ملین سے زیادہ فالوورز حاصل کر چکے ہیں۔
شائع 11 اگست 2023 06:10pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈوانسٹاگرام پر 600 ملین فالوورزحاصل کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔

یہ تاریخی ریکارڈ نومبر 2022 میں 500 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرنے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

دنیا کے سب سے پسندیدہ فٹ بالر پرتگالی قومی ٹیم کے معزز کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سوشل بلیڈ کے مطابق فٹ بال اسٹار گزشتہ مئی سے اب تک 150 ملین سے زیادہ فالوورز حاصل کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

رونالڈو کا شادی کے بغیرجارجینا کے ساتھ سعودی عرب میں رہنا متنازع بن گیا

میچ میں شکست پر کرسٹیانو رونالڈو آگ بگولہ، ویڈیو وائرل

رونالڈو کے ننھے مداح کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ذرائع کے مطابق 38 سالہ فٹ بال اسٹار500 ملین ڈالر کی دولت کے مالک ہیں، جس کی وجہ سے وہ دنیا کے امیر ترین اور کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

2017 کے بعد پہلی بار کرسٹیانو رونالڈو فوربز کی دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں بھی سرفہرست رہے ہیں۔

انہوں نے 2023 میں کسی ایتھلیٹ کی سب سے زیادہ سالانہ کمائی کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی 482 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز انسٹاگرام پر 427 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

FootBall

Instagram

sports

ronaldo