محکمہ موسمیات کی 14 اگست کو بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 14 اگست کو ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی، جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں، جس کے باعث ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 16 اگست کے دوران کشمیر، گلگت، مری، اسلام آباد، راولپنڈی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 15 اور 16 اگست کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب اور قلات میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانولہ، لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
Comments are closed on this story.