Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کی تحلیل: سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی

سینیٹ سیکرٹریٹ نے سرکلر جاری کردیا
شائع 11 اگست 2023 05:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی کابینہ کی تحلیل کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کردیے گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کی تحلیل کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی ہوگئے، اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی ہونے کا سرکلر جاری کردیا۔

مزید پڑھیں

اسمبلی ٹوٹنے کے بعد شہباز شریف کتنے دن وزیراعظم رہیں گے

وزیراعظم اپوزیشن لیڈر میں نگراں وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوسکا، نام ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ

نگراں وزیراعظم کی تقرری کیسے کی جاتی ہے

سرکلر میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوچکی، وزیراعظم اور وزراء بھی دفاتر میں نہیں جبکہ نگراں وزیراعظم اور کابینہ کا ابھی تقرر ہونا ہے ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے سرکلرمیں واضح کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور کابینہ کے آنے تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد نہیں ہوں گے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، وفاقی کابینہ میں تمام 83 وفاقی وزراء، وزراء مملکت، مشیر، معاونین خصوصی سبکدوش کردیے گئے تھے۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو گئی تھی۔

تاہم باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آج آخری قانونی مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔

اسلام آباد

Caretaker prime minister

Caretaker PM

CARETAKER GOVERNMENT SETUP

federal cabinet disolve

Senate Standing Committees