Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختون خوا کی پوری نگران کابینہ مستعفی، وزیراعلیٰ کا بھی استعفیٰ دینے کا امکان

گورنرغلام علی نےنگران کابینہ کےاستعفےمنظورکرلئے
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 06:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں شامل 25 ارکان نے اپنے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو دے دیئے ہیں، گورنرغلام علی نےنگران کابینہ کے استعفے منظور کرلئے، جب کہ وزیراعلیٰ اعظم خان کا بھی مستعفیٰ ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختون خوا کی نگران کابینہ کے 19 ارکان نے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کو اپنے استعفے بھیج دیئے تھے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ میں شامل مزید 6 ارکان کے استعفے بھی وزیراعلیٰ کو موصول ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں نگراں کابینہ کا اعلان آج متوقع، نظرانداز کیے جانے پر پی ٹی آئی ناخوش

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگراں کابینہ تشکیل

ذرائع کے مطابق 25 رکنی نگران کابینہ کے تمام استعفے وزیراعلیٰ اعظم خان کو موصول ہوئے، وزیراعلیٰ نے سمری گورنر کو بھیج دی، اور گورنرغلام علی نے نگران کابینہ کے استعفے منظور کر لئے، اور کابینہ تحلیل ہوگئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری صوبائی کابینہ کے مستعفی ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے، اور ان کے بعد حمایت اللہ نگراں وزیراعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

گزشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے 19 ارکان اسمبلی کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دیگر ممبران بھی جلد وزیر اعلیٰ اعظم خان کو اپنے استعفے جمع کرائیں گے، اور وزیراعلیٰ کابینہ اراکین کے استعفوں سمیت سمری جمعے کو گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو ارسال کریں گے۔

care taker cm kpk

KPK caretaker government