Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وطن سے محبت، بہروز سبزواری نے بھارتی فلم کی آفر ٹھکرادی

'پاکستان میں ہر چیز موجود ہے'
شائع 11 اگست 2023 05:02pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان شوبز کے مشہور اداکار بہروز سبزواری نے بالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بھارتی فلم میں ایک پاکستان مخالف سیاستدان کا کردار ادا کرنے کی آفر ہوئی تھی۔

بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ انہوں نے فلم میں حصہ لینے سے صاف انکار کردیا تھا کیونکہ وہ اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اس کی تذلیل نہیں ہونے دے سکتے۔

مزید پڑھیں:

جنسی ہراساں کا معاملہ:صرحا اصغر میڈیا پر شدید برہم

قانونی دھمکیاں یا کچھ اور؟ تابش ہاشمی کا شو احمد بٹ کو مل گیا

ندا یاسر اپنے بچوں پر ہونے والی ٹرولنگ پر برہم

انہوں نے اپنے وطن سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس پاکستان میں ہر چیز موجود ہے اور وہ یہیں جینا اور مرنا پسند کریں گے۔

بہروز سبزواری نے دورانِ انٹرویو ایک بھارتی ہوٹل میں معروف بالی ووڈ کامیڈین جانی لیورکے ساتھ گزارے جانے والے لمحات کے بارے میں بھی گفتگوکی تھی۔

واضح رہے کہ بہروز سبزواری پاکستانی انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں اور اپنی غیر معمولی اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔

Pakistani Actor

lifestyle

movie

behroz sabzwari