Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریار آفریدی کی گرفتاری کیخلاف کیس کیلئے نیا بینچ تشکیل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے کیس جسٹس بابر ستار کو بھجوا دیا
شائع 11 اگست 2023 04:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کیلئے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف کیس کے لئے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس جسٹس بابر ستار کو بھجوا دیا ہے، اور جسٹس بابر ستار 15 اگست کو شہریار آفریدی کی ایم پی اوکے تحت گرفتاری کیخلاف سماعت کریں گے۔

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی اسلام آباد سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی رہائی کے بعد دوبار گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ 8 اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔

pti chairman

chairman pti

PTI Leaders arrested