Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ

5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں
شائع 11 اگست 2023 03:54pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 30.82 فیصد تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے 29 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا 200 گرام پیکٹ 13 روپے، پیک دودھ 390 گرام 28 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دال ماش 15 روپے، دال مونگ 3 روپے اور دال مسور 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ سبزیوں میں لہسن کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ چینی فی کلو 3 روپے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپ، انڈے فی درجن 5 روپے مہنگے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے پیاز،آلو، ٹماٹراور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38 روپے، برینڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

pakistan economy

economic crisis

Pakistan Inflation

Inflation Crises