Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا جا سکتا ہے، وکیل کا دعویٰ

عمران خان کی حفاظت کی تمام ذمہ داری سپریٹنڈنٹ جیل پر ہے، نعیم پنجوتھا
شائع 11 اگست 2023 02:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا کہتے ہیں عدالت کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی فیملی کو خدشہ ہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا جا سکتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عدالت کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی فیملی کو خدشہ ہے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا جا سکتا ہے۔

نعیم پنجوتھا نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو یادہانی کرائی، چیف جسٹس نے کہا یہ یاد رکھیں وہ آپ کی حراست میں ہیں، اور کہا کہ حفاظت کی تمام ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ جیل اور آپ پر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ

واضح رہے کہ اسلام آباد سیشن کورٹ نے 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی اور عمران خان کو کرپٹ پریکٹیسز کا مرتکب قرار دیا تھا، توشہ خانہ کیس میں ان کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال کیلئے نااہل قراردے دیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس ناقابل سماعت ہونے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ عدالت نے عدم پیشی پرحق دفاع ختم کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہا کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف الزام ثابت ہوگیا، ملزم نے جھوٹا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جان بوجھ کر معلومات چھپائیں۔

جمعہ ہونے والی سماعت تین بار ملتوی کی گئی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا ، عدالت نے بارہ بجے تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگر 12 بجے خواجہ حارث پیش نہ ہوئے تو بغیر سنے فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

imran khan

Naeem Panjutha