Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین یہ عادات لازمی اپنائیں

اس عمر میں خواتین کا میٹابولزم 2 فیصد سست ہوجاتا ہے۔
شائع 11 اگست 2023 01:22pm
تسویر: پریونشن۔کام
تسویر: پریونشن۔کام

بڑھتی عمر کے ساتھ خواتین میں تبدیلیاں رونما ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، خاتونِ خانہ نے چونکہ خاندانی نظام کو چلانا ہوتا ہے، لہٰزا انہیں ہرعمر میں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہاں 40 برس کی عمر کی خواتین کیلئے چند تجاویز دی گئی ہیں جن پرعمل کرتے ہوئے وہ اپنی صحت کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔

صحت مند ناشتہ کریں

40 برس کی عمر میں خواتین کا میٹابولزم 2 فیصد سست ہوجاتا ہے لہذا ہر روز صحتمند ناشتہ کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں

خواتین کیلئے اب بالوں کو خوبصورت بنانا ہوا آسان

سبزی خور خواتین اور حضرات میں کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ دوسروں سے زیادہ

والدین اپنے بچوں کے دانتوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں

ہیلتھ ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق جو خواتین ناشتہ کرتی ہیں ان کا وزن زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے بشرط یہ کہ صحت مند غذا ہونی چاہیے۔

ورزش کریں

دن میں صرف 30 منٹ ورزش خواتین کے میٹابولزم کو بہتربناتی ہے۔

اسکواٹس آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے، وزن برقرار رکھنے اور چوٹ سے بچنے میں مدد کرتے ہیں۔

کیلشیم اور وٹامن ڈی کی خوراک

اکثرخواتین کیلشیم اور وٹامن ڈی کی خوراک پر توجہ نہیں دیتی ہیں۔

ماہرین 40 سال کی عمر میں خواتین کو روزانہ 1000 ملی گرام کیلشیم اور وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لینے پر زور دیتے ہیں۔

پروٹین کھائیں

اس عمرکی خواتین میں موڈ خراب رہنا عام ہوجاتا ہے۔ اس کیلئے خواتین کو پروٹین کی مقدار بڑھانا چاہیے۔

دن میں کم از کم دو بار پروٹین کھانا خواتین میں ڈپریشن کو دورکرتا ہے۔

مچھلی، انڈے وغیرہ پروٹین کے بہترین ذرائع ہیں۔

دوستوں کے ساتھ میل جول رکھیں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ دوستوں کے ساتھ ملتے جلتے رہیں۔ ان کے ساتھ میل جول سے نہ صرف تناؤ(اسٹریس) کم ہوتا ہے بلکہ ذیابیطس، دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Women

health tips

lifestyle

healthy lifestyle