Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے 100 سے زائد تھانوں میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا

چھوٹے تھانوں کو بڑے تھانوں میں ضم کردیا جائے،آئی جی سندھ
شائع 11 اگست 2023 12:10pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی کے 100 سے زائد تھانوں میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چھوٹے تھانوں کو بڑے تھانوں میں ضم کرنے فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ریزرو فورس کی جگہ نئی فورس بنانے کا فیصلہ

آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ تھانوں کی تنظیم نووقت کا تقاضہ ہے کیوں نہ چھوٹے تھانوں کو بڑے تھانوں میں ضم کردیا جائے۔

مزید پڑھیں: عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافے کیساتھ کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ تھانوں کوضم کرنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھا سکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں، آئی جی سندھ

اجلاس میں چھوٹے تھانوں کو چیک پوسٹس یا رپورٹنگ سینٹرز بنانے پرسفارشات طلب کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کسی ضلع میں جرگہ ہوا تو آئی جی سندھ کیخلاف کارروائی کی جائے گی، سندھ ہائیکورٹ

آئی جی سندھ نے کہا کہ ضم تھانوں کی عمارتیں قابل استعمال حالت میں ہوں اور تھانہ جات پرمشتمل پولیسنگ کے لیول کو درست کرنا ہوگا۔

IG Sindh

Sindh Police