Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ نام بیرونِ ملک جانے پر آپکے بچوں کیلئے مشکل پیدا کر سکتے ہیں

ان ناموں کے معنی متنازع ہیں، ماہرین
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 04:01pm
تصویر: چلڈرن ریزِنگ نیٹ ورک۔کام
تصویر: چلڈرن ریزِنگ نیٹ ورک۔کام

بچوں کے نام کے ماہر کی جانب سے والدین کو یہ تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا نام رکھتے ہوئے محتاط رہیں۔

امریکی ویب سائٹ ”نیم بیری“ کی ایما واٹر ہاؤس نے ٹک ٹاک شیئر کرتے ہوئے ان ناموں کے انتخاب کوممنوع قرار دیا ہے۔

ماہرین نے اپنی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ ’پولرائزنگ‘ ناموں میں سے چھ کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بچوں کے گرنے سے پریشان ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں

بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

والدین اپنے بچوں کے دانتوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں

انہوں نے مذہبی جرائم کا سبب بننے اور نسل پرستی کی بالادستی جیسی وجوہات کی وجہ سے ان ناموں کو ممنوعہ کہا ہے۔

ازریل

ازریل اسلام اور یہودیت دونوں میں موت کے فرشتے کا نام ہے، لہٰذا اس نام سے اجتناب کریں۔

بودھی

یہ 2010 کی دہائی میں سب سے تیزی سے ابھرتے ہوئے ناموں میں سے ایک تھا۔

لیکن ماہرین کے مطابق یہ بدھ مت کا لفظ ہے جو روشن خیالی کی حالت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ تاہم یہ روایتی طور پر امریکہ میں بودھی ثقافت میں استعمال نہیں ہوتا ہے۔

کوہن

اگرچہ کوہن نام کو ”اسٹائلش“ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ متنازع نام ہے۔

یہ نام ایک مقدس یہودی لقب کا ہے جو ہارون کے بیٹوں کی اولاد کوہانیم کے ارکان سے تعلق رکھتا ہے۔

ڈکسی

ڈکسی نام 1930 کی دہائی میں ٹاپ 200 نام تھا لیکن آج یہ نام نسل پرستی سے جڑا ہوا ہے۔

زیادہ تر والدین نسل پرستی کی وجہ سے اس نام سے گریز کر رہے ہیں۔

ڈکسی امریکہ میں کنفیڈریٹ ریاستوں کے لئے ایک عرفی نام تھا۔

گنر

ایما واٹرہاؤس کا کہنا ہے کہ گنر نام جب ”er“ کے ساتھ لکھا جاتا ہے تو یہ ایک روایتی نورس نام ہے۔

لیکن جب اسے ”er“ کے ساتھ کہا جاتا ہے تویہ نام پرتشدد کے ضمرے میں آجاتا ہے.

پپپا

پیپا نام کو ایک نفیس انتخاب کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے، ویلز کی شہزادی کی بہن کو پیپا مڈلٹن کہا جاتا ہے۔

تاہم نیم بیری نے انکشاف کیا ہے کہ اس نام کے جنسی معنی ہیں۔

پیپا کے اطالوی، سویڈش اور پولش جیسی زبانوں میں کچھ نازیبا معنی ہیں۔

کیرن

کیرن نام اکثر نوزائیدہ بچوں کے بجائے پرانی نسلوں کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔

ایما واٹرہاؤس کا کہنا ہے کہ 2020 میں شروع ہونے والے میمز نے اس نام کا کافی مزاق بنایا ہے اس لیے والدین اس نام سے گریز کریں گے۔

Women

children

parenting tips

baby names