Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، ڈالر کی قدر بھی بڑھ گئی

کاروبار کے دوران 100انڈیکس 48 ہزار 800 ہوگیا
اپ ڈیٹ 11 اگست 2023 02:32pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کار وں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کا رجحان ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 419 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا ہے، انڈیکس 48 ہزار800 ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

عمران کی گرفتاری کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 41 پیسے اضافے کے بعد 288 روپے پرآگیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.75 روپے مہنگا ہونے کے بعد 296.50 میں فروخت ہورہا ہے۔

pakistan stock exchange

US Dollars