Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

میانمار: روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 17 جاں بحق

ڈوبنے والے 8 افراد کو بچالیا گیا، دیگر کی تلاش جاری
شائع 11 اگست 2023 10:28am
تصویر: دی اسٹار
تصویر: دی اسٹار

میانمار میں مسلمان تارکین وطن لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی ریاست رخائن میں مسلم کش فسادات کے باعث روہنگیا مسلمان بذریعہ کشتہ ملائیشیا اورانڈونیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرر ہے تھے لیکن ان کی کشتی الٹ گئی۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 17 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ڈوبنے والے 8 افراد کو بچالیا گیا۔

کشتی میں سوار دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

ہر سال ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر بنگلہ دیش کے کیمپس سے نکل کر محفوظ مقام پر منتقلی کے لیے سمندر کا سفرکرتے ہیں۔

رخائن میں تقریباً 6 لاکھ روہنگیا مسلمان بستے ہیں لیکن انہں بنگلہ دیش سے نقل مکانی کرنے والے تصور کرتے ہوئے اشہریت اور نقل و حرکت کی آزادی سے محروم رکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن کے باعث 2017 میں تقریباً 3 لاکھ روہنگیا مسلمان رخائن سے بنگلا دیش جانے پرمجبور ہوئے تھے۔

Boat Sink

Rohingya Muslims

Bay of Bengal

17 dead