Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو جیل میں فرمائشی ناشتہ فراہم

اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی نے ورزش کی
شائع 11 اگست 2023 09:28am
تصویر: وائس آف امریکا
تصویر: وائس آف امریکا

توشہ خانہ فوجداری کیس میں اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فرمائشہ ناشتہ پیش کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ جیل میں عمران خان کو ان کی فرمائش پر ناشتے میں چائے اور ایک چپاتی دی گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور جیل اہلکار کے درمیان مبینہ کوڈ ورڈ گفتگو کا دعویٰ

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں بھی اپنے معمولات جاری رکھتے ہوئے فٹنس کے لیے صبح کی ورزش بھی کی۔

مزید پڑھیں: اٹک میں اڈیالہ سے زیادہ گرمی، بارش کا بھی کوئی امکان نہیں

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 5 جولائی کو توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روہے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں مزید 6 ماہ کی قید بھگتنی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ’دن کو مکھیاں، رات کو کیڑے اور اوپن واش روم‘، وکیل سے ملاقات میں عمران خان نے کیا بتایا؟

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلے میں عمران خان کو بدعنوانی کا مرتکب قراردیا۔

pti

imran khan

tosha khana case

District Jail Attock