Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کا رئیل اسٹیٹ منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

اس اقدام کا مقصد منی لانڈرنگ کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے
شائع 10 اگست 2023 11:04pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

امریکا نے طویل عرصہ انتظار کے بعد رئیل اسٹیٹ منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ جلد ہی ایک ایسا قانون تجویز کرے گا جو گمنام لگژری گھروں کی خریداری کو مؤثر طریقے سے ختم کرے گا۔

قانون تجویز کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اس خامی کو ختم کیا جائے جس کے ذریعے بدعنوان اشرافیہ، دہشت گرد اور دیگر مجرم ناجائز طور پر حاصل کردہ فوائد کو چھپا سکتے ہیں۔

اس قانون کا انتظار طویل عرصے سے تھا اور اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ نقد رقم سے رئیل اسٹیٹ خریدنے والی کمپنیوں کے مالکان کی شناخت ٹریژری کے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک (فنسین) کو رپورٹ ہوسکے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین نے مارچ میں کہا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کئی دہائیوں سے رئیل اسٹیٹ میں غیر قانونی طور پر حاصل کردہ منافع کو گمنام طور پر چھپاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کی لبنان کو ’پتھر کے دور‘ میں واپس بھیجنے کی دھمکی

طالبان دور میں افغانستان کو امریکا سے سوا دو ارب ڈالر ملنے کا انکشاف

امریکا، چین بڑی اقتصادی جنگ کا آغاز

جینٹ یلین نے مزید کہا تھا کہ 2015 اور 2020 کے درمیان امریکی رئیل اسٹیٹ کے ذریعے 2.3 بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

خیال کیا جارہا ہے کہ فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک (فنسین) اپنے ریگولیٹری ایجنڈے کے مطابق رواں ماہ کسی وقت اس اصول کی تجویز پیش کرے گا۔

ایڈوکیسی گروپ فیکٹ کولیشن کی حکومتی امور کی ڈائریکٹر ایریکا ہانیچک نے کہا کہ فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک (فنسین) ایسا اہم قدم اٹھا رہا ہے جس سے منی لانڈرنگ کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

terrorism

USA

USA Cackdown on real estate money laundering