Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قانونی دھمکیاں یا کچھ اور؟ تابش ہاشمی کا شو احمد بٹ کو مل گیا

تابش ہاشمی نے شو چھوڑنے کی تصدیق کردی۔
شائع 10 اگست 2023 08:48pm

پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار احمد علی بٹ کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ میں کامیڈین تابش ہاشمی کی جگہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ خبر سوشل میڈیا صارفین کیلئے انتہائی غیرمتوقع تھی، کیونکہ ان کی میزبانی میں شو نے لاکھوں کے حساب سے ویوز حاصل کیے اور ریٹنگ چارٹ میں سرفہرست رہا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ تابش کو ان کے خلاف عدالت میں دائر درخواست کی وجہ سے چینل نے خیرباد کہہ دیا ہے۔

صحافی عمار خان یاسر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’ایڈووکیٹ میاں عبدالمتین کی جانب سے دائر کی گئی پیٹیشن کے نتیجے میں جیو انتظامیہ کی جانب سے انہیں رخصت کر دیا گیا‘۔

تابش ہاشمی نے شو کو الوداع کہتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں احمد علی بٹ کو ویلکم کیا اور کہا کہ ’شو اچھے ہاتھوں میں ہے‘۔

”ہنسنا منع ہے“ جیو ٹی وی کا مقبول شو ہے۔ جس میں مشہور شخصایت کو دعوت دی جاتی ہے، ان سے گفتگو کی جاتی ہے اور ان کی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جاتی ہے۔

تابش ہاشمی کی میزبانی میں اس شو نے کامیابیوں کی ان بلندیوں کو چھوا کہ سوشل میڈیا پر اس کے کلپس جا بجا نظر آتے ہیں، اور ان پر میمز بھی خوب بنتی ہیں۔

Geo TV

ahmed ali butt

Tabish Hashmi

Hasna Mana Hai