یوٹیلیٹی اسٹورز پر کون سی اشیاء سستی ہونے جارہی ہیں
وزیراعظم کی ہدایات پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر کل سے ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا جائے گا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق سبسڈی آٹا، گھی، چینی، دال اور چاول پر دی جائے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے اعلامیہ کے مطابق سبسڈی بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کو ملے گی۔
صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے اور گھی 353 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔
چینی 100روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔
صارفین کو دالوں اور چاول پر 25 روپے فی کلو سبسڈی دی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں :
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 فیصد سے بڑھ گئی
کراچی میں چینی کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی
ایل پی جی کی قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ سبسڈی سے ملک کی 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہوسکے گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رجسٹرڈ صارفین کو کاؤنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہو گا۔
Comments are closed on this story.