Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کے جاتے ہی وفاقی اسپتالوں میں کی گئی بھرتیاں بھی منسوخ

وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں سے بھرتیوں کا اختیار واپس لے لیا
شائع 10 اگست 2023 06:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اتحادی حکومت کے جاتے ہی وفاقی اسپتالوں میں کی گئی بھرتیاں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں سے بھرتیوں کا اختیار واپس لے لیا۔

وزارتِ صحت نے پولی کلینک اور پمز اسپتال میں کی گئیں بھرتیاں منسوخ کردیں جبکہ وزارتِ صحت کی جانب سے بھرتیوں کی منسوخی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

جاری مراسلے میں پمز اور پولی کلینک میں بھرتیوں کے لیے قائم ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیاں تحلیل کردی گئی۔

مزید پڑھیں

پمزاسلام آباد کی ایمبولینس آٹا اسمگلنگ کیلئےاستعمال ہونے لگی

اسلام آباد میں بارش سے ایک دن قبل شدید گرمی میں پمز کے 5 مریض دم توڑ گئے

اسلام آباد: نجی اسپتال کے انکیوبیٹر میں بچی کی ٹانگیں جلنے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا

پمز اور پولی کلینک میں گریڈ ایک سے 15 تک کی گزشتہ ماہ بھرتیاں ہوئی تھیں، پمز میں گریڈ ایک سے 15 کی 349 جبکہ پولی کلینک میں گریڈ ایک سے 4 کی 60 آسامیوں پر بھرتیاں کی گئیں۔

اس کے علاؤہ جولائی میں پولی کلینک میں گریڈ 1 سے 4 بھرتی کے لیے انٹرویو بھی کیے گئے۔

وزارت صحت نے تمام بھرتیاں منسوخ کرتے ہوئے وفاقی اسپتالوں سے بھرتیوں کا اختیار واپس لے لیا۔

اسلام آباد

Health Department

Poly Clinic

PIMS Hospital Islamabad

Recruitment cancelled

federal hospitals