Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پولیس کے مطالبات منظور، پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی

ضلع خیبر کی پولیس نے اعزازیہ نہ ملنے پر پولیو ورکرز کو سکیورٹی دینے سے انکار کیا تھا
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 08:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی پولیس نے پولیو ڈیوٹی سے انکار کے بعد اپنے مطالبات منوا لیے۔ پولیس نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا اخترحیات خان کا ضم قبائلی اضلاع پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

جس کے بعد پولیس نے خیبر سمیت تمام قبائلی اضلاع میں احتجاج ختم کردیا ہے، اور پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کرادی۔

خیبر ضلع کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جیسے ہی حکام کی جانب سے ہدایت ملے گی، پولیو مہم دوبارہ شروع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے

یاد رہے کہ تین روز قبل ضلع خیبر میں پولیس کے سکیورٹی نہ دینے پر پولیو مہم ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

خیبر پولیس نے پیر کو انسداد پولیو مہم جیسی اہم قومی ذمہ داری سے انکار کیا تو ضلعی انتظامیہ کو اگلے روز منگل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملتوی کرنی پڑ گئی تھی۔

انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی کے حوالے سے خیبر پولیس کا مؤقف تھا کہ انھیں اعزازیہ نہیں دیا جاتا۔

اس لئے پولیس نے اعزازیہ نہ ملنے پر سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا تھا، تاہم اب آئی جی کے ساتھ خیبر پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اہلکاروں نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی حامی بھر لی ہے۔

kp police

Polio Virus

Polio Campaign 2023