Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار سنیل شیٹھی کا ”ہیرا پھیری 3“ کی ریلیز سے متعلق نیا انکشاف

ہیراپھیری پہلی بار 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، 2006 میں اس کا سیکوئل تھا۔
شائع 10 اگست 2023 05:56pm
تصویر: بالی ووڈ ہنگامہ۔کام
تصویر: بالی ووڈ ہنگامہ۔کام

بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فلم ”ہیراپھیری“ کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بھارتی ذرائع کے مطابق فلم کے مشہوراداکار سنیل شیٹھی نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ فلم ”ہیرا پھیری 3“ کی پروموشنل شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے اور شوٹنگ جلد شروع کر دی جائے گی۔

بعد ازاں اسے سینما گھروں میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

سنیل شیٹھی نے جوشیلے انداز میں انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ ہیراپھیری کی ریلیز کو 16 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر لیک ! فلم سازوں کو جھٹکا

بھارتی فلم ’غدر2‘ کے ٹریلر نے صارفین کو مایوس کردیا

فلم ہیرا پھیری 3 کی پہلی جھلک وائرل

بھارتی اداکار اکشے کمار اور پاریش راول کی ہیراپھیری 3 میں واپسی پر بہت خوش بھی ہیں۔

اکشے کمار کی جسمانی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے دعویٰ کیا کہ وہ اب بھی انڈسٹری کے سب سے فٹ اداکار ہیں۔

اس فلم کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ سنجے دت کامیڈی پرفارم کرتے ہوئے ہیرا پھیری 3 میں جلوہ گرہوں گے۔

یاد رہے کہ فلم ہیراپھیری پہلی بار 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2006 میں اس کا سیکوئل تھا اور اس وقت فلم کا تیسرا سیزن تیار کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اسے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

Akshay Kumar

lifestyle

paresh rawal

suniel shetty

indian movie