Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں بااثر افراد کے تشدد سے نوجوان کی موت کا مقدمہ درج، 4 چار ملزمان گرفتار

واقعہ کا مقدمہ بہن کی مدعیت میں 8 افراد کیخلاف درج کیا گیا
شائع 10 اگست 2023 06:00pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر میں با اثر افراد کے بدترین تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

شہر قائد میں تشدد کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

متاثرہ شخص پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس میں متعدد افراد شہری پر تشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ متاثرہ شخص پر ڈنڈوں اور بیلٹ سے تشدد کیا گیا۔

شہری پر تشدد کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان تشدد کے بعد متاثرہ شخص کو دفتر میں بند کرکے چلے گئے تھے۔

متاثرہ شخص بند دفتر میں تشدد سے جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ سر سید تھانے میں بہن کی مدعیت میں 8 افراد کیخلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ بھائی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں توڑ دی گئیں۔

پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا کہ متاثرہ شخص اور بااثر افراد میں مبینہ طور پر پیسے کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔

ایس ایچ او سر سید کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، جبکہ واقعے میں ملوث مزید 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Torture

Karachi Police

child torture