Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ندا یاسر اپنے بچوں پر ہونے والی ٹرولنگ پر برہم

'بچے جب بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو ان کے نقش بدلتے ہیں'
شائع 10 اگست 2023 05:24pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کی اداکارہ و مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر نہ کرنےکی وجہ بتادی۔

حال ہی میں اداکاراہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر یاسر نواز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پرنہیں شئیر کریں گے۔

مزید پڑھیں

’پیچھے ہٹ‘ ٹرولنگ کرنے والوں کے لیے ندا یاسر کا پیغام

معروف پاکستانی شوبز شخصیات نے اس بار اپنی چھٹیاں کہاں منائیں

شوبز انڈسٹری جتنی شہرت دیتی ہے اتنا ہی سکون چھین لیتی ہے، کرن تعبیر

انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبرز اپنے یوٹیوب چینلز پر انکی بچوں کی تصاویر من گھڑت کہانیوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بچوں کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بچوں کو میڈیا میں آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، اگران کے بچے شو بزنس میں کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے اداکاری کر سکتے ہیں۔

ندا یاسر نے مزید کہا کہ بچے جب بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو ان کے نقش بدلتے ہیں۔

اکثر ان کے بچوں پر تنقید کی جاتی ہے کہ ان کے والدین بہت اچھے ہیں لیکن بچے کس پر گئے ہیں۔

children

Nida Yasir

lifestyle

podcast