Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: پٹاخوں کی دکان میں دھماکا، مالک اور مزدور زخمی

موتی رام روڈ دھماکے میں کوئی دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں ہے، ایس ایس پی آپریشن
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 10:35pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر پھول گلی میں پٹاخوں کی دکان میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دکان مالک اور مزدور زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن(ر) زوہیب محسن نے کہا ہے کہ دھماکے میں کوئی دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی۔

دھماکے اور آتشزدگی کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچیں۔

ریسکیو ورکرز نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں ارسلان اور نذیر احمد شامل ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

دکان میں دھماکے کی آواز قریبی علاقے میں سنی گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دو دوکانیں منہدم ہوگئیں۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن(ر) زوہیب محسن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا کوئی دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں صحافی کے گھر پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بھائی زخمی

کوئٹہ: پٹاخوں کی دکان میں دھماکا، مالک اور مزدور زخمی

کراچی میں بااثر افراد کے تشدد سے نوجوان کی موت کا مقدمہ درج، 4 چار ملزمان گرفتار

انھوں نے بتایا کہ دکان مالک نے 14 اگست کی مناسبت سے زیادہ آتش بازی کا سامان منگوایا تھا اور آتش بازی کا سامان چھت پر رکھا ہوا تھا۔ دکانوں کی چھتیں ٹیرگارڈر کی تھیں، اس لئے پٹاخے پھٹنے سے گر گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دھماکہ خیر مواد ہوتا تو دیواروں پر نشانات ہوتے۔

quetta

quetta police

Firework warehouse blast