Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں میں قبض سے نجات کے آزمودہ ٹوٹکے

بچوں کی غذا اور طرز زندگی میں تبدیلیاں انکو قبض سے بچا سکتی ہیں۔
شائع 10 اگست 2023 04:36pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بچوں میں قبض ایک عام مسئلہ ہے جو تقریباً 30 سے 35 فیصد بچوں کو متاثر کرتا ہے، خصوصاً پری اسکول کی عمر کے بچوں میں یہ عام ہے۔

کلیو لینڈ کلینک میں شائع ایک رپورٹ میں ڈاکٹر گرینجر نے کچھ وجوہات بتائی ہیں جو بچوں میں قبض کا باعث بنتی ہیں۔

  • ٹھوس غذائیں کھلانا

  • ڈیری سے بنی اشیاء کھلانا

  • پوٹی ٹریننگ نہ دینا

۔

بچوں کو قبض کے بعد ان اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • خونی اسٹول

  • سوجا ہوا پیٹ

  • قے

  • وزن میں کمی

  • پیٹ میں شدید درد

مزید پڑھیں: بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

کس عمر کے بچے کو کس وقت سُلانا چاہئیے؟

والدین اپنے بچوں کے دانتوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں

بچوں میں قبض دور کرنے کے آزمادہ ٹوٹکے

ان طریقوں سے مائیں اپنے بچوں کو قبض سے بچا سکتی ہیں۔

غذا میں تبدیلیاں

آپ کا بچہ جو کھاتا ہے وہ ان کے ہاضمہ کے نظام کو بہتر کرتا ہے، اس لیے ان کی غذا میں کافی مقدار میں فائبرکو ترجیح دیں۔

کھانے کے بعد

اکثر کہا جاتا ہے کہ کھانے کے بعد اپنے بچے کو پانچ سے 10 منٹ تک واشروم میں بٹھا کر اس کو ٹرین کریں۔

لیکن انہیں زیادہ دیر تک نہ بیٹھنے دیں کیونکہ اس سے بواسیرکا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔

بچوں کو چلائیں پھرائیں

ماہرین کے مطابق بچوں کو سرگرمیوں میں مشغول رکھیں، اس سے وہ قبض کے مسئلے سے بچے رہیں گے۔

انعام دیں

جب آپ کا بچہ پوٹی ٹرین ہوجائے تو آپ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےانہیں ایک انعام دیں، اس سے وہ واش روم جانے کے عادی ہوجائیں گے۔

ادویات

بچوں کے لئےاکثر ادویات قبض کے مسئلے کا حل ہے، پولی تھین گلائکول جیسی ادویات سے بچوں کا قبض دور ہوسکتا ہے۔

صحت

Women

children

Mothers