ورلڈ کپ سے قبل بھارت کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی
ورلڈ کپ 2023 سے قبل کولکاتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگ ڈریسنگ روم کی فالس چھت میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر کام کرنے والے افراد نے فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دی، جس کے بعد فائر بریگیڈ عملے نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
واضح رہے کہ ایڈن گارڈنز ورلڈ کپ سیمی فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔
اس کے علاوہ پاکستان بھی اس میدان میں 31 اکتوبر اور 11 کو اپنے میچز کھیلے گا۔
پاکستان 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش اور 11 نومبر کو انگلینڈ کا مقابلہ کرے گا جو ٹورنامنٹ میں اس کا آخری لیگ میچ ہوگا اور اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ دوبارہ کولکتہ میں میچ کھیلے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے تین میچز بھارت میں مختلف تہواروں کی وجہ سے ری شیڈول کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
ورلڈ کپ2023: احمد آباد میں شیڈول پاک بھارت میچ کی تاریخ تبدیل
’ہمیں پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا‘، بھارتی کمنٹیٹر کا طنز
ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
شیڈول کے مطابق پاکستان 10 اکتوبر کو سری لنکا، 14 اکتوبر کو بھارت اور 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا۔
Comments are closed on this story.