Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا پہنچنے والا پاکستانی نوجوان خواتین کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا

'دنیا نے ایک ہیرو کو کھو دیا'
شائع 10 اگست 2023 04:00pm
35 سالہ رضا عزیز حال ہی میں پاکستان کے شہر پشاور سے کینیڈا منتقل ہوئے تھا۔
35 سالہ رضا عزیز حال ہی میں پاکستان کے شہر پشاور سے کینیڈا منتقل ہوئے تھا۔

کینیڈا کے شہر ساسکاٹون میں ایک پاکستانی نوجوان خواتین کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈوب گیا۔

35 سالہ رضا عزیز حال ہی میں پاکستان کے شہر پشاور سے کینیڈا منتقل ہوا تھا۔

رضا کے ایک رشتہ دارعبدالمجید قریشی نے بتایا کہ وہ انسانیت کی خدمت میں مرا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کس طرح کا انسان تھا۔

 عبدالمجید
عبدالمجید

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی اسے دیکھا ہے، وہ یہ نہیں بھول سکتے کہ وہ کتنا مددگار، کتنا خوش مزاج انسان تھا۔

عبدالمجید نے کہا کہ رضا نے تین خواتین کو جھیل میں پھنسی ہوئی ایک کشتی میں دیکھا تھا، جن کے پیڈل گھاس پھوس میں الجھے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی کشتی میں کسی چیز نے سوراخ کر دیا تھا، جس کی وجہ سے مسافر گھبرا گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ رضا نے کچھ سوچے بغیر ندی میں کود گیا تاہم وہ ان کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی ڈوب گیا۔ اس کے پاؤں مچھلیوں کے جال کی طرح اس گھاس میں الجھ گئے تھے۔

رضا کی تدفین کیلگری میں ہوگی، انہوں نے پسماندگان میں ایک 12 سالہ بیٹا اور دو سالہ بیٹی چھوڑی ہے۔

آؤٹ لک کو تقریباً رات 8:40 بجے ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ پولیس کے ساتھ ساتھ آؤٹ لک اور ایلبو فائر ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کی کوششیں شروع کیں تو انہیں رضا کی لاش اتوار کی صبح تقریباً 7:15 پر ملی۔

حکام نے لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا۔

حنان خان جن کی بیوی کشتی پر سوار خواتین میں شامل تھی، نے کہا کہ رضا ایک عزیز دوست تھے اور دونوں مل کر کاروبار شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔انہوں نے کہا ہم ہر دوسرے دن ملتے تھے، میں نے ان جیسا قیمتی شخص کبھی نہیں دیکھا۔

حنان نے بتایا کہ رضا ایک اچھا تیراک تھا لیکن پانی میں گھاس کی وجہ سے وہ ناکام ہوگیا۔ میں نے اسے الجھتے دیکھا اور وہ کہہ رہا تھا، ’میں پھنس گیا ہوں‘۔

حنان نے کہا کہ میں کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ میں نے اسے آخری بار دیکھا تھا۔ میں اس تصویر کو کبھی نہیں بھول سکتا۔

رضا کا ایک اور دوست منیب خان اسے پاکستان سے جانتا تھا۔ منیب نے کہا وہ ایک بے لوث انسان تھا۔ اگر کوئی تھا جس پر میں ہر چیز سے بڑھ کر بھروسہ کر سکتا تھا تو وہ وہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے ایک ہیرو کو کھو دیا۔

canada

Saskatoon