Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کا 14 اگست کو ٹکٹوں پر 14 فیصد رعایت کا اعلان

رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں
شائع 10 اگست 2023 03:35pm

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کی خوشی میں اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 14 اگست کے روز اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کیا ہے۔ رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی ائیرہوسٹس دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق

پی آئی اے کے مطابق تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت ہوگی، اور رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لئے مؤثر ہوں گے۔

PIA