Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تاریخ میں پہلی بار ماں، بیٹی کی جوڑی خلا میں روانہ ہونے کیلئے تیار

ورجن گلیکٹک 02 پرواز ماں، بیٹی اورسابق اولمپیئن کو خلا میں آج لے کر روانہ ہوگی۔
شائع 10 اگست 2023 04:45pm
تصویر؛ بزنس انسائیڈر
تصویر؛ بزنس انسائیڈر

نیو میکسیکو سے ایک راکٹ طیارہ 80 سالہ برطانوی سابق اولمپیئن، ایک طالبہ اور اس کی والدہ کو آج رات آٹھ بجے خلاء میں لے جانے کےلیے اڑان بھرنے والا ہے۔

چھیالیس سالہ کیشا شہاف اور ان کی 18 سالہ بیٹی انستاتیا میئرز آج 10 اگست کو خلا میں 90 منٹ کے سفر کے لیے وی ایس ایس یونٹی پر سوار ہوں گی۔

وہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے کے بعد یہ منفرد موقع حاصل کرکے خلا کا سفر کرنے والی پہلی ماں اور بیٹی ہوں گی۔

نیو کیسل سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ سابق اولمپیئن جون گڈون امریکہ میں نیو میکسیکو سے اس ایڈونچر پر ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں

انسان کے دوبارہ چاند پر جانے کا خواب اسپیس ایکس کے ”اسٹار شپ“ کے ساتھ فضاء میں تباہ

خلاء میں اب تک کتنے لوگوں کی موت واقع ہوئی؟

کیا ہوگا اگر ایک خلاء نورد اپنا ہیلمٹ دو سیکنڈ کیلئے اتار دے؟

ورجن گلیکٹک 02 پرواز کے لئے لانچ ونڈو مقامی وقت کے مطابق 08:30 بجے کھلتی ہے۔

یہ ورجن گلیکٹک کی دوسری کمرشل پرواز ہے۔ پہلا تجربہ جون میں ہوا تھا، جب اطالوی فضائیہ اور سائنس دانوں نے 70 منٹ کے مشن پر بغیر وزن والے حالات میں تجربات کیے تھے۔

خلاء میں سفر کرنے کے شوقین افراد کے لیئے ورجن گلیکٹک پرواز میں ایک سیٹ کے ٹکٹ کی قیمت 450،000 ڈالرتک ہے۔

International Space Station

Lottery

Airspace