Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اپنے پیسوں سے بنی چیزیں اپنے ہی پیسوں سے ایک بار پھر خریدیں‘

مریم نواز کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کے جذبات بھڑک گئے۔
شائع 10 اگست 2023 03:02pm
تصویر: ڈیلی ٹائمز ۔کام
تصویر: ڈیلی ٹائمز ۔کام

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے بعد تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اس ویڈیوسے یہی تاثرمل رہا ہے کہ بظاہرمسلم لیگ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرچکی ہے۔

مریم نے گزشتہ روز نواز شریف کی تصویر والا مگ اٹھائے ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے اپنے پُرانے گلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پرکافی تبصرے ہوتے تھے لیکن نئے مگ میں کافی کا ذائقہ بہت اچھا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں وہ پارٹی سلوگن کے ساتھ فون کور، نوٹ بک، کیپ، بیجزسمیت دیگر اشیاء کی رونمائی کرتے ہوئے ان پردرج نعرے پڑھ کرسنارہی ہیں۔

مریم نوازنے صارفین سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ اپنے لیے ایسا مگ حاصل کرنے کے لئے پرجوش ہیں؟۔

مزید پڑھیں: برانڈڈ مگ، موبائل کور اور بہت کچھ، مریم نواز نے ن لیگی مصنوعات متعارف کرا دیں

کہتا تھا نواز شریف کو رولاؤں گا، آج وہ خود صبح شام رو رہا ہے، مریم نواز

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا،’میاں دے نعرے (کافی پیتے ہوئے) لازمی وجن گے‘۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ردعمل کا اظہار کیا۔

جہاں بیشتر نے ان پر تنقید کی تو وہیں بہت سے حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں۔

صحافی خرم شہزاد نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے کمرشل ونگ کا افتتاح کیا ہے۔

حسن صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم شروع ہو چکی ہے۔

ایک صارف نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی چیز نہیں بکے گی۔

سیف اللہ خان آفریدی نامی صارف نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کا خیال ہے کہ وہ ان بچوں کے کھلونوں کا استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنے پیسوں سے بنی اشیاء اپنے ہی پیسوں سے ایک بار پھر خریدیں۔

عمران خان کے حامی نے اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Maryam Nawaz

Criticism

PMLN Merchandise

PMLN Promotional Products