Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’گلا کاٹ دوں گی‘ ، عامر خان کی گرل فرینڈ کیلئے فریال مخدوم کی دھمکی

باکسر کی اہلیہ کی شوہر سے دبئی میں ملاقات کرنے والی خاتون کو فون کال پر دھمکیاں اور بدعائیں
شائع 10 اگست 2023 03:11pm
تصویر: منٹ مائینر
تصویر: منٹ مائینر

پاکستانی نژاد برطانوی سابق باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے شوہر سے دبئی میں ملاقات کرنے والی مبینہ گرل فرینڈ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اب میرے شوہر سے رابطہ کیا تو تمہارا گلا کاٹ دوں گی۔

حال ہی میں عامرخان اورسمیرا خان نامی ماڈل کے مابین ٹیکسٹ میسجز کے تبادلے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد ان کے اہلیہ کے ساتھ تعلقات ایک بار پھر کشیدہ دیکھے گئے۔

چند روز قبل باکسرعامر خان نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کےلئے فریال مخدوم کو ایک مہنگی گاڑی (ایک لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ) تحفے میں دی تھی۔

لیکن فریال نے اس تحفے سے خاصی لاتعلقی ظاہر کی تھی۔

حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال مخدوم سے منسوب آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر عامر خان کی گرل فرینڈ کو دھمکی دیتے ہوئے کہ رہی ہیں کہ اگردوبارہ عامر سے رابطہ کیا تو گلا کاٹ دوں گی۔

مزید پڑھیں

باکسر عامر خان نے ماڈل کے ساتھ اسکینڈل پر اہلیہ سے معافی مانگ لی

باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم میں تعلقات خوشگوار

ممنوعہ ادویات کا استعمال : برطانوی باکسر عامر خان پر دو سال کی پابندی عائد

عامر خان کی اہلیہ نے مبینہ طور پرخاتون پر لعنت بھیجتے ہوئےکہا کہ میری دعا ہے کہ تم کینسر میں مبتلا ہوجاؤ۔

واضع رہے کگزشتہ ماہ سے سوشل میڈیا پریہ بات سامنے آئی تھی کہ عامر خان اور فریال علیحدہ رہ رہے ہیں۔

علیحدگی کی وجہ عامر خان کی جانب سے 25 سالہ ماڈل اور انفلواینسر سمیرا کو بھیجے جانے والے پیغامات بتائی گئی تھی۔

Amir Khan

شخصیات

BRITISH BOXER

scandle