Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ، توشہ خانہ نیب کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج

نیب بشری بی بی کو نہ پکڑے، یہ نہ ہو کہ شام کو پکڑلیں، جج احتساب عدالت
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 04:54pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 پلین پاؤنڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں اور حاضری لگائی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے کوئی آرڈرز موجود نہیں۔

خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائرکرتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم 3 سال جیل میں رہے تو کیا 3 سال انتظار کیا جائے گا؟

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ اگر نیب والے گرفتار کرتے ہیں تو یہاں سے تو اچھا ہی ہوگا، زرداری صاحب خود کہتے تھے کہ مجھے جیل بھیج دیں۔

خواجہ حارث نے ایک موقع دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈزاسکینڈل اور توشہ خانہ نیب انکوائری میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست وارنٹس کی عدم موجودگی پر نمٹا دی۔

imran khan

bushra bibi

pti chairman