Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع، موسم خوشگوار

عائشہ منزل، واٹر پمپ، نارتھ کراچی، یوپی میں بارش ہورہی ہے
شائع 10 اگست 2023 11:46am
تصویر/ ٹوئٹر
تصویر/ ٹوئٹر

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں عائشہ منزل، واٹر پمپ، نارتھ کراچی اور یوپی میں بارش ہورہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد اب موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم دیر، چترال، سوات میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی آئی خان کا درجہ حرارت 41 اور پشاور کا 39 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

Rain

rain in karachi

monsoon season