Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ 2023: آئی سی سی نے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا

ٹکٹوں کی 6 مرحلوں میں فروخت کی جائے گی، آئی سی سی
شائع 10 اگست 2023 11:45am
ورلڈ کپ 2023 ٹرافی۔ فوٹو — آئی سی سی
ورلڈ کپ 2023 ٹرافی۔ فوٹو — آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ اس وقت سامنے آئی جب ورلڈ کپ کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کیا گیا جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ سمیت 9 میچز کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی، یعنی ایونٹ کے پہلے میچ سے صرف 40 قبل شائقین ٹکٹ خرید سکیں گے۔

وارم اپ اور ٹورنامنٹ کے ان میچز کے ٹکٹس 25 اگست سے فروخت کے لئے پیش کیے جائیں گے جن میں بھارت شریک نہیں ہو رہا۔

اس کے بعد بھارت کے خلاف میچوں کے لئے ٹکٹوں کی 6 مرحلوں میں فروخت کی جائے گی، پہلا مرحلہ 30 اگست کو بھارت کے وارم اپ میچز ، دوسرا مرحلہ 31 اگست کو بھارت کے ورلڈ کپ میں گروپ میچز کے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

’ہمیں پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا‘، بھارتی کمنٹیٹر کا طنز

پاکستان نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست قبول کرلی

ورلڈ کپ میں شرکت: حکومت پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت بھیجنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ ٹکٹوں کی فروخت کا تیسرا اور چوتھا مرحلہ بالترتیب ایک تا دو ستمبر، جب کہ پانچواں مرحلہ پاک مقابلہ اور چھٹے مرحلے میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔

ٹکٹوں کی فروخت سے قبل شائقین کرکٹ کو آئی سی سی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی دلچسپی درج کرانے کا موقع ملے گا۔ اس سے وہ پہلے ٹکٹ کی خبریں حاصل کرسکیں گے اور انہیں ورلڈ کپ میں اپنی جگہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کرکٹ کے لاکھوں شائقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اگلے ہفتے سے اپنی دلچسپی کا اندراج کروائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آپ ٹکٹ کی خبر حاصل کرنے والے پہلے افراد میں سے ایک ہیں۔

فائنل شیڈول کے اعلان میں تاخیر اور ٹکٹوں کے منصوبے میں تاخیر ورلڈ کپ کے لیے غیر معمولی ہے۔

اس کے مقابلے میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے ٹکٹس ستمبر 2018 میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جب کہ ایونٹ کا آغاز 30 مئی سے ہوا تھا۔

ICC

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023