Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبا کیلئے امریکی اسکالرشپس کا اعلان

تعلق لازمی حکومت پاکستان کی طرف سے نشاندہی کردہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے ہو
شائع 10 اگست 2023 02:17pm
تصویر: کالج فارورڈ
تصویر: کالج فارورڈ

امریکی ادارے یو ایس ایڈ (یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فارانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ) نے پاکستان سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔

یو ایس ایڈ کے تحت 2004 سے مالی طور پر سماندہ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کے طلباء کواسکالرشپ فراہم کی جارہی ہیں۔

رواں سال یہ پروگرام 30 پارٹنر یونیورسٹیوں میں سیلاب سے متاثرہ طلباء کی مالی مشکلات کو کم کرنے کے لئے دو سمسٹروں کے اسکالرشپ فنڈز فراہم کرے گا۔

گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے سیلاب نے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کے ب معاش کو نقصان پہنچایا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ یو ایس ایڈ کا سیلاب سے متاثرہ طلباء کے لئے اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ انڈر گریجویٹ اسکالرشپس کے تحت دو سمسٹر کی فیس میرٹ کی بنیاد پرادارہ ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں

صحت، تعلیم اور سیلاب متاثرہ افراد کیلئے 200 ملین ڈالر خرچ کر رہے ہیں، امریکی سفیر

ترکیہ زلزلہ: امریکا نے امداد کی پیشکش کردی امریکی سفارتخانے کے حکام کا ویکسین سینٹر کا دورہ

اسکالر شپ پروگرام کی شرائط

طالب علم کو چار/ پانچ سالہ انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام میں 2023 میں دوسرے ، تیسرے ، چوتھے ، پانچویں ، چھٹے یا ساتویں سمسٹر میں داخلہ لینا ہوگا۔

اس پروگرام میں حصہ لینے کیلئے لازم ہے کہ امیدوار کا تعلق حکومت پاکستان کی طرف سے نشاندہی کردہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع / ذیلی اضلاع / یو سی تحصیلوں سے ہو۔

امیدوار سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ثبوت فراہم کریں جیسے گھریلو، معاش وغیرہ۔ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کی گئی جعلی تصاویر کو مسترد کردیا جائے گا۔

شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا انٹرویو بھی ہوگاا۔

50 فیصد اسکالرشپ خواتین کے لیے مختص ہیں ۔

تمام درخواستین آن لائن جمع ہونگی

آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اگست 2023 ہے۔

floods

Pakistan Floods

USAID

Flood affected family