Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکواڈور میں انتخابی ریلی کے اختتام پر صدارتی امیدوار فائرنگ سے قتل

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا
شائع 10 اگست 2023 11:48am
صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو - تصویر/فائل
صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو - تصویر/فائل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں انتخابی ریلی کے اختتام پر صدارتی امیدوار کو ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈورمیں انتخابات کے سلسلے میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور اس دوران ایک ریلی میں صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو نامعلوم شخص کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: ’پہلےموبائل چوری کیا پھردل چرالیا‘، برازیلین خاتون کی انوکھی لواسٹوری

اُن پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ کوئٹو شہر میں ریلی سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے۔

مزید پڑھیں: نااہلیت اور قید بھگتنے والے پھر برازیل کے صدر بن گئے

پولیس حکام کے بیان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور شدید زخمی ہوا اور گرفتاری کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: برازیل: اسکولوں میں فائرنگ سے دو اساتذہ، ایک طالبعلم ہلاک

ایکواڈور کے موجودہ صدرنے بیان میں فرنینڈو لاسینسیو کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اس واقعے میں ملوث ہے وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

مزید پڑھیں: ایک ارب سے زائد قیمت والی دنیا کی مہنگی ترین گائے میں خاص کیا

صدارتی الیکشن 20 اگست کو شیڈول ہیں اور ملک میں منشیات فروشوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پرتشدد جرائم بھی بڑھ گئے ہیں، جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکل پیش آرہی ہے۔

brazil

Ecuador

South America

Presidential Candidate