Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر مہنگا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، 100انڈیکس میں 419 پوائنٹس کی کمی
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 07:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100انڈیکس میں 419 پوائنٹس کی کمی آگئی۔

انٹربینک میں 13 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا لین دین 287 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 294 روپے 75 پیسے پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 287 روپے 47 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100انڈیکس میں419 پوائنٹس کی کمی آگئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس47 ہزار 808 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

عمران کی گرفتاری کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

گزشتہ روز 100 انڈیکس 900 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد 48 ہزار 227 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

pakistan stock exchange

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices