Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک جیل میں عمران خان کو سہولتیں مل گئیں، باقی قیدیوں سے الگ بند

عمران خان کو ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 11:45am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق عمران خان کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جیل میں علیحدہ حصے میں رکھا گیا ہے، انہیں قانون کے مطابق ایئر کولر، چارپائی اور چھت والا پنکھا فراہم کیا جا چکا ہے۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بیڈ میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور دو کرسیاں بھی دی گئی ہیں۔

محکمہ جیل خانہ جات ترجمان نے بتایا کہ جیل اور بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا، عمران خان کو ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جب کہ جیل قواعد کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں انہیں خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف جسٹس کی طبیعت خراب، عمران خان کے حق دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت مؤخر

عمران خان اور جیل اہلکار کے درمیان مبینہ کوڈ ورڈ گفتگو کا دعویٰ

اٹک جیل کے قریب ہنگامہ، پی ٹی آئی کارکن کو فرار کرانے والا پولیس اہلکار گرفتار

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اور ان کی فیملی کو جیل قواعد کے مطابق ملاقات کی سہولت بھی حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز حکم نامے کے ذریعے جیل قواعد کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی تھی۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ جیل قواعد اور جن سہولیات کے عمران خان حقدار ہیں وہ انہیں فراہم کی جائیں، اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر وفاق اور صوبائی حکومت 11 اگست کو جواب دیں۔

pti

imran khan

District Jail Attock