Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بعض گاڑیوں کے سامنے یہ جھولا کیوں لگا ہوتا ہے

قدیم دور سے گاڑیوں کے آگے جھولا لگانے کی وجہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے
شائع 10 اگست 2023 12:00pm
تصویر: زورو ٹولز
تصویر: زورو ٹولز

آپ میں سےاکثر لوگوں نے گاڑیوں کے سامنے جھولا نما پلیٹ لٹکتی ہوئی دیکھی ہوگی، مگر اسکا مقصد بظاہر سمجھ نہیں آتا۔

گاڑیوں کے سامنے کی طرف نمبرپلیٹ کے نیچے لگا یہ جھولا ’ہینگنگ میگنیٹ سوئیپر‘ کہلاتا ہے۔ جس کا مقصد راستے میں پڑی دھاڑ والی نوکیلی کیلوں، نٹس کو تلاش کرنا ہے۔**

یہ جُھولا لگانے کے بعد کوئی بھی نوکیلی دھات آپ کی گاڑی کا ٹائر پنکچرنہیں کرسکتی۔

گاڑی کے ٹائروں کی حفاظت کے لیے یہ طریقہ کار آمد اور آزمودہ ہے کیونکہ یہ مقناطیسی سوئپر قدیم دور سے گاڑیوں کے ٹائروں کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ مقناطیسی سوئپر، لوہے کے ذرات، ویلڈنگ کی باقیات، تار، اسٹیپلز، دھاتی اشیاء کی وجہ سے مہنگے ٹائروں کو نقصان پہنچانے کےامکان کو بہت کم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

چھیاسی سرکاری گاڑیوں والا امیر ترین، اور ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیوں والا کشکول بردار پاکستان

گاڑیوں کے پیچھے لکھے 30 انتہائی دلچسپ اور مضحکہ خیز اشعار

برقی گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کرنے کے باوجود حکومت نے ٹیکس وصولی کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا

بس اپنی گاڑی کے بمپر سے مقناطیسی سویپر لٹکا دیں اور آرام سے دھات والی چیزوں کو ”سویپ“ کریں۔

مقناطیسی سوئپر انڈسٹریل ایریاز میں چلنے والی گاڑیوں کے ٹائروں کی حفاظت کےلیے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

Car hacks