Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالوں میں گھنگریالا پن لانے کے لیے اب پارلرجانے کی ضرورت نہیں

کرل کیے ہوئے بال شخصیت کو اسٹائلش بناتے ہیں
شائع 10 اگست 2023 11:16am
تصویر: بی بیوٹی
تصویر: بی بیوٹی

خواتین کے بناؤسنگھار میں جہاں دیگرچیزیں اہمیت رکھتی ہیں، وہیں بالوں کے نت نئے ہيئراسٹائل کے بغیر بھی ان کی تیاری ادھوری ہوتی ہے-

آج کل کے دور میں بالوں کو کرل کروانے کا بھی فیشن ہے ، اور یہ کام کرنے کے بیوٹی پارلر والے ہزاروں روپے لے لیتے ہیں- مہنگائی کے اس دور میں بہت ساری خواتین حسرت سے دوسری خواتین کو ایساکرواتے دیکھ ہی سکتی ہیں کیونکہ وہ پارلر کے مہنگے چارجز افورڈ نہیں کرسکتیں-

لیکن اب اس خواہش کو گھرپربھی پورا کیا جاسکتاہے۔

گھر پربالوں کو کرل کرنے کا آسان طریقہ:

ایک طریقہ کاغذ سے بالوں کو گھنگریالا بنانے کا ہے۔ سستا اور آسان یہ طریقہ بہت کارآمد ہے۔

مزید پڑھیں

تیزی سے بال بڑھانے کے 5 قدرتی طریقے

کنگی میں بال ٹوٹنے کی وجوہات

ہونٹوں کے اوپر بال (اَپر لپس) سے چھٹکارا پانے کے آزمودہ طریقے

کاغذ سے کرل بنانے کا طریقہ

بالوں میں ہلکے پھلکے کرل لگانے کے لیے کاغذی لفافوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے- اس کے لیے کسی قسم کے ہيئر ڈرائيرکی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

اس کے لیے کاغذی لفافوں کی لمبی لمبی پٹیاں کاٹ لیں ۔بالوں کو اچھی طرح شیمپو اور کنڈیشنر کر لیں، پھر بالوں کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیں- اس کے بعد ہر حصے میں کاغذ کی پٹیوں کو اندر کی طرف لپیٹ کر ہر حصے پر گرہ لگا کر تصویر میں دکھائے گئے طریقے سے باندھتے جائيں-

کچھ ہی دیر میں کاغذ کی یہ پٹیاں بالوں کی نمی کو قدرتی طور پر جذب کر لیں گی اور کچھ گھنٹوں تک کاغذ کی ان پٹیوں کو بندھے رہنے دیں- اس کے بعد ان کو کھول دیں تو بالوں میں ہلکے پھلکے کرل بن جائيں گے-

Women

Beauty Hacks

Beauty Tips

curley hairs